شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںخاران میں سیندک پروجیکٹ کے گاڑیوں،جھاؤ میں موبائل ٹاور پر حملے کی...

خاران میں سیندک پروجیکٹ کے گاڑیوں،جھاؤ میں موبائل ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 26 جون کی شام خاران میں گواش وڈھ کے قریب استحصالی منصوبے سیندک پروجیکٹ کے گاڈیوں پر حملہ کیا۔ ڈرائیوروں کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہہ کرکے چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں کراچی سے سیندک پروجیکٹ کے لئے مشینری اور دوسرے سازوسامان لے جارہے تھے، جو کہ خاران سی پیک لِنک روڈ سے ہوکر گْزرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ چین اور دوسرے ممالک سمیت تمام سرمایہ کاروں کیلئے ایک وارننگ ہے۔ بلوچستان ایک جنگ زدہ اور مقبوضہ ملک ہے جہاں بلوچ قوم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم خبردار کرتے ہیں کہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر یہاں کوئی بھی منصوبہ اور کسی کا سرمایہ محفوظ نہیں ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ آواران کے علاقے جھاؤ میں 26 جون کو سرمچاروں نے جھل جھاؤ سوڑ میں عطا محمدمیتگ میں پاکستان کی موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور اور تمام مشینریز  نذر آتش کر دئیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ایسے استحصالی منصوبے ہمارے نشانے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز