کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ خاران کے علاقے لجے سے ہمارے سرمچاروں نے خاران کے ضلعی چیئر مین صغیر بادینی ، یونین کونسل تملک خاران کے چیئرمین محمد اعظم کو ایک لیویز اور دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے ۔ نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ترجمان نے کہا کہ بلوچوں کو پاکستانی الیکشن و ایسے اداروں سے دور رہنے کی بارہا تنبیہ کی گئی ہے کیونکہ یہ قابض ریاست کے حصہ دار ہوتے ہیں اور یہ پاکستانی مفادات و بلوچ دشمنی میں ایک ٹول کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ۔ گرفتار شدہ اہلکار و افراد سے پوچھ گچھ و تفتیش کے بعد فیصلہ کیا جائیگا