دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںخاران میں پاکستانی انٹیلیجنس کے کارندے کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری...

خاران میں پاکستانی انٹیلیجنس کے کارندے کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے : بی ایل اے ترجمان آزاد بلوچ

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے ذرائع ابلاغ میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21 جون 2022 کو بروز منگل دوپہر 1 بجے ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں لیویز اہلکار عبدالرحمن عرف لالو کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

مذکورہ شخص گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہا تھا۔ آزادی پسند سرمچاروں کی مخبری اور ان کو ٹریک کرنے کے علاوہ علاقے میں عام شہریوں اور نوجوانوں کی تصاویر اور ویڈیو و آڈیو ریکارڈنگ روز مرہ کی بنیاد پر خفیہ اداروں کو بیجھنے جیسے سنگین قومی جرائم میں ملوث رہا ہے۔ عبدالرحمن عرف لالو اور ان جیسے دیگر کارندوں کی مخبری کی وجہ سے ماضی میں متعدد بلوچ نوجوان دشمن کے اداروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاران میں اس وقت پولیس اور لیویز میں شامل متعدد اہلکار پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہے ہیں اور چند اضافی مراعات کیلئے اپنے محدود سرکاری وسائل و اختیارات کو دن رات بلوچ قومی تحریک کے خلاف خرچ کرنے میں مصروف عمل ہیں، ہم ان تمام کارندوں کے متعلق مکمل معلومات و آگاہی رکھتے ہیں جوکہ ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز