خاران(ہمگام نیوز) پاکستانی فوج کے ہاتھوں بارہ سالہ بچہ حراست بعد لاپتہ،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق علی الصبح پاکستانی فورسز نے خاران پولیس تھانہ کے قریب ایک گھر پر دھاوا بول کر وہاں موجود بارہ سالہ وحید بلوچ کو حراست بعد لاپتہ کر دیا،اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ بارہ سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فورسز نے بوری کی طرح گاڑی میں پھینک دیا، واضح رہے کہ بارہ سالہ وحید بلوچ کا اپائج بھائی اسلم شوہاز جو شاعر بھی ہیں کئی مہینوں پہلے پاکستانی فوج نے حراست بعد لاپتہ کیا تھا جس کے بارے میں تاحال کوئی خبر نہیں۔