دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاران پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو بلوچ فرزند جبری گمشدہ

خاران پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو بلوچ فرزند جبری گمشدہ

خاران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں ضلع خاران سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے دو بلوچ فرزندوں کو جبری گمشدہ کرکے ایف سی کیمپ منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے دو بلوچ فرزندوں کو جبری گمشدہ کرکے ایف سی کیمپ میں منتقل کردیا۔

جبری گمشدہ افراد میں سے ایک کی شناخت فدا مسکانزئی
ولد
عبدالمجید مسکانزئی سکنہ مشرقی کلان ڈسٹرکٹ خاران کے نام سے ہوئی ہے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق جبری گمشدہ فدا مسکانزئی پیشہ سے ایک دکاندار ہے ۔

تا حال دوسرے افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے ۔

واضح رہے کہ حالیہ جبری گمشدہ ہونے والے افراد قابض ریاستی پالیسی کا نہ ختم ہونے والا تسلسل کا نتیجہ ہے جو مقبوضہ بلوچستان میں پچھلے دو دہائیوں سے چلا آرہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز