سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںخاران: پاکستانی قابض فوج نے دوران جارحیت اسماعیل شاہ نامی شخص کو...

خاران: پاکستانی قابض فوج نے دوران جارحیت اسماعیل شاہ نامی شخص کو اغواء کرلیا

 

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران میں ریاستی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے 7 فروری کو شروع ہونے والا فوجی آپریشن تاحال جاری ہے۔ مختلف مقامات پر چھاپے اور ٹارگٹڈ آپریشن کرکے قابض اداروں نے اب تک 5 افراد کو جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت منان ولد عبدالصمد، جاوید، عبدالباسط، وقار، ظہیر ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق خاران سے 11 افراد لاپتہ ہوچکے ہیں جن میں سے چند افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔

ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گزشتہ روز فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک آپریشن کے دوران خاران سیاپاد محلہ، سراوان روڈ پر واقع ایک دکان پر چھاپہ مارا جہاں سے انہوں نے خاران کے رہائشی اسماعیل شاہ ولد عبدالرب شاہ کو اغواء کرلیا۔ یاد رہے کہ اسماعیل شاہ کو پہلے بھی پاکستانی فورسز نے 2015 میں لاپتہ کیا تھا جس کے بعد انہیں نوشکی سینٹرل جیل کے حوالے کردیا گیا تھا، جہاں خفیہ اداروں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی بنیاد پر دو سال تک ان کا کیس چلتا رہا اور بعد ازاں انہیں باعزت بری کردیا گیا۔

خاران میں گزشتہ 5 روز سے جاری آپریشن مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز