یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںخاران: گزشتہ دنوں بی ایل اے کے حملے میں زخمی دلشاد زخموں...

خاران: گزشتہ دنوں بی ایل اے کے حملے میں زخمی دلشاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک

خاران ( ہمگام نیوز) خاران میں گزشتہ دنوں ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ شیخ سلیم تگاپی کے ٹھکانے پر بلوچ لبریشن آرمی کے حملے میں زخمی ہونے والے دلشاد ولد عبدالغفور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ 17 نومبر کو رات گئے خاران شہر کے حاجی ابراہیم چنگیزی محلہ میں واقع شیخ سلیم تگاپی کے ٹھکانے پر حملہ ہوا تھا۔ حملے کے نتیجے میں شفیق مینگل کے دست راست بدنام زمانہ شیخ سلیم تگاپی سمیت ڈیتھ سکواڈ کے چار کارندے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت دلشاد ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی تھی جوکہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ حملے کی ذمہ داری 18 نومبر کو بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز