سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںخاران: ہلمرک میں شہید ہونے والے فرزندوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا،...

خاران: ہلمرک میں شہید ہونے والے فرزندوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، میتیں تاحال قابض فورسز کے قبضے میں، فاتحہ خوانی کل خاران میں ہوگی

خاران(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے ھلمرگ میں قابض پاکستانی فوج کے ساتھ دو بدو لڑائی میں شہید ہونے والے فرزندوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہداء کی میتیں تاحال قابض ایف سی کے قبضے میں ہیں جبکہ شہید جہدکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ کل بروز اتوار کو شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ھلمرگ میں جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے بلوچ سرمچار شہید عمران ساسولی اور شہید طارق ساسولی کی غائبانہ نماز جنازہ آج خاران شہر میں جمال عبدالناصر مدرسے میں ادا کردی گئی۔ شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ کل بروز 13 جون اتوار کے روز موضع جنوبی کلان مدرسہ جامعہ حقانیہ جمال عبدالناصر کے مشرق میں بالمقابل واٹر سپلائی نمبر 3 شہید طارق کے گھر میں شروع ہوگا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شہید عمران اور شہید طارق کی جسد خاکی کو لینے کیلئے ان کے خاندان کے افراد اور دیگر علاقائی لوگ ایف سی کیمپ خاران گئے تھے جہاں قابض حکام نے میتیں حوالے کرنے سے انکار کیا، اس بنا پر آج ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل خاران کے علاقے ھلمرگ میں قابض پاکستانی فوج کے ساتھ ایک خونریز جھڑپ کے دوران شہید عمران ساسولی بلوچ اور شہید طارق ساسولی بلوچ سکنہ خاران شہید ہوئے تھے، 8 گھنٹوں پر مشتمل دو بدو لڑائی میں شہید سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک کر کے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

لڑائی کے دوران قابض پاکستانی فوج کے پہلے دستوں کو شکست دینے کے بعد دشمن فوج کی کمک کیلئے فضائی سپورٹ اور تازہ دم دستے منگوائے گئے تھے، اس وجہ سے بزدل فوج تاحال شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور شہداء کی میتیں تک حوالے کرنے سے ڈر را ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز