شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںخاران: ہندو محلہ سکول پر قائم ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد...

خاران: ہندو محلہ سکول پر قائم ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح عید کی نماز کے وقت نامعلوم افراد نے خاران شہر میں واقع ہندو محلہ سکول پر قائم ایف سی کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم حملے میں کسی قسم کے نقصان کے اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوسکے۔

یاد رہے کہ خاران ہندو محلہ سکول پر قائم اس چوکی کو پہلے بھی متعدد بار نشانہ بنایا جاچکا ہے جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی گئی ہیں۔

البتہ آج کے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز