سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںخارکیف میں روسی بمباری کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، 16 زخمی

خارکیف میں روسی بمباری کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، 16 زخمی

کئیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز یوکرین کے دوسرے شہر خارکیف میں روسی بمباری میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوئے، جبکہ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خارکیف کے میئر ایگور تیریخوف نے ٹیلی گرام بتایا تھا کہ روسی بمباری کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں تاہم علاقائی گورنر اولیگ سینیگوپوف نے ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی ہے جب کہ سولہ زخمی ہیں۔

گورنر نے ٹیلی گرام کے ذریعے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بمباری کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ایگور تیریخوف نے مزید کہا کہ روسی بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

درایں اثنا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بمباری کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی “مکمل تباہی” کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ روس کا شہریوں پرشرمناک حملہ ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ ایک جارح ملک کی بزدلانہ حرکت ہے اور ہم اسے معاف نہیں کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز