دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاش ، ایک اور خونی جمعہ، قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے...

خاش ، ایک اور خونی جمعہ، قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے دسیوں بلوچ مظاہرین شہید و زخمی ہونے کی اطلاع

 

خاش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 4 ستمبر بروز جمعہ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں ایک اور خونی جما برپا ہوا ـ

تفصیلات کے مظابق گزشتہ ماہ 30 ستمبر 2022 کو بروز جمعہ زاہدان میں پرامن بلوچ مظاہرین قابض ایرانی آرمی اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں سو کے قریب بلوچ مظاہرین کی شہادت اور تین سے زاہد زخمی ہونے کے بعد بلوچستان بھر میں احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے ـ اسی سلسلے میں آج ایک بار پھر مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان سے لے کر مختلف شہروں میں قابض حکومت کے احتجاج کیا گیا ـ

آج جمعہ کی نماز کے بعد خاش/گواش میں قابض ایرانی حکومت نے ایک بار پھر پر امن بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں مظاہرین کی شہادت اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے ـ

تاہم ان شہدا اور زخمیوں کی تفصیلی رپورٹ انٹرنیٹ کی بندش سبب آنا باقی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز