خاش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز خاش شہر میں قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے ایک گھر میں چھاپہ مار کر 28 سالہ کیومرت شاہنوازی” سکنہ خاش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
باخبر ذرائع کے مطابق کیومرت کو بدھ کی صبح تقریباً 5 بجے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے خاش انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی فورسز نے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔