دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

خاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

خاش (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 17 مارچ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے علاقے اسلام آباد میں ایک شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے گاؤں “اسلام آباد ” میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان میں بیٹھے حمزہ ولد جمعہ شھنوازی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ

اطلاع موصول ہونے تک قاتلوں کی شناخت اور اس واردات کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے خاش ایرانی مقبوضہ بلوچستان کا ایک قدیم شہر ہے جس کا اصل بلوچی نام “گواش ” بلوچستان پر قبضہ کرنے کے بعد قابض ایران نے دیگر شہروں کے طرح اس کا نام گواش سے بدل کر خاش رکھا ہے جسے بعض لوگ واش بھی کہتے اور لکھتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز