پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںخامنائی اور حسن روحانی نے ملک میں اقتصادی بحران کا اعتراف کرلیا

خامنائی اور حسن روحانی نے ملک میں اقتصادی بحران کا اعتراف کرلیا

تہران ( ہمگام نیوزڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے ملک میں جاری اقتصادی بحران اور کرنسی کی قیمت میں گراوٹ کے بعد ملک کو درپیش معاشی مشکلات کااعتراف کیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر پیداوار بڑھانے پر زور دیا تاکہ عالمی اور امریکی پابندیوں کےباعث ایران کو درپیش معاشی ،سیاسی مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

سال نو کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنائی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےجوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ امریکا کی طرف سے ایران پر سابقہ پابندیوں کی بحالی نے ایران کی اقتصادی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھاکہ ایرانی کرنسی کی قیمت میں کمی معاشی مسائل میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی پیداوار میں اضافےکے لیے اقدامات کرے۔

ادھر ایران کےصدر حسن روحانی نے بھی ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اقتصادی بحران کی وجہ بیرونی عوامل بالخصوص امریکی پابندیاں ہیں۔

صدر روحانی نے ملک کی تمام سیاسی قوتوں پر اندرونی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور غیرملکی دشمنوں کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015ء میں ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے گئے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنےکے بعد ایران سے اٹھائی گئی اقتصادی پابندیاں دوبارہ عاید کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز