سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںخان آف قلات میر سلیمان داؤد نے معروف بلوچ سیاستدان یوسف مستی...

خان آف قلات میر سلیمان داؤد نے معروف بلوچ سیاستدان یوسف مستی خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

لندن ( ہمگام نیوز) خان آف قلات میر سلیمان داؤد نے معروف بلوچ سیاستدان اور انسانی حقوق کے علمبردار یوسف مستی خان کے وفات پر ان کے تمام خاندان سے اظہار تعزیت اور انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ خان آف قلات میر سلیمان احمد زئی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے یوسف مستی خان جیسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔ ایسا نڈر ، بے باک ، پاک صاف بلوچ لیڈر اس دنیا میں کم ہی پیدا ہوتے ہیں

یوسف مستی خان نے کبھی بھی ظالم قوتوں کے سامنے نہ کبھی سرنڈر کیا اور نہ ہی اپنے ذاتی مفادات کے حق میں مظلوموں کے آواز سے دستبردار ہوئے ۔

وہ ہمیشہ ایک مضبوط چٹان کی طرح بلوچوں اور مظلوموں کا آواز بنے رہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا میں آج ہر کوئی پاکستانی مظالم کا مارا ہوا مظلوم اس کے رحلت پے اشک بار ا ور غمگین ہے ۔ خان آف قلات نے کہا کہ اللہ تعالی یوسف مستی نان کے تمام خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز