Homeخبریںخراسان: رودبار زمین میں زائرین کو لے جانے والی بس الٹنے سے...

خراسان: رودبار زمین میں زائرین کو لے جانے والی بس الٹنے سے 3 افراد جانبحق 6 زخمی

خراسان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو مشہد جاتے ہوئے بلوچستان کے علاقے کے شاہراہ پر زائرین کی بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

 یہ حادثہ صبح 7 بجے بجستان فیض آباد سے ساٹھ کلومیٹر دور محور پر پیش آیا، زاہرین کرمان سے مشہد جا رہا تھے ایک گاڑی میں 31 مسافر سوار تھے۔

 واقعے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو مرد اور ایک خاتون، جن کی شناخت کا ابھی تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا، جانبحق ہوگئے ہیں ـ

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو زخمیوں کو ایئر ایمرجنسی کے ذریعے گناباد ہسپتال اور دیگر زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے تربت حیدریہ کے امام حسین ہسپتال بھیجا گیا۔

 جبکہ ریسکیو اہلکاروں سمیت دیگر امدادی ٹیم کی جانب سے اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version