خضدار(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق خضدار کے تحصیل اورناچ میں قابض پاکستانی فورسز نےجارحیت کرتے ہوئے گھروں میں موجود قیمتی سامان لوٹ کر خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیا.
تفصیلات کے مطابق خضدار اورناچ میں ڈیم سر کے مقام پر میر داود میروانی کے گاؤں میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی لی اور گھروں میں موجود قیمتی اشیاء کا صفایا بھی کر دیا، گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو قابض پاکستانی فورسز جانب سے حراساں کیا گیا ہے.
آخری اطلاعات آنے تک کسی بھی شخص کی گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوئی ہیں.