خضدار(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خصدار میں مین شاہراہ پر حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق مین شاہراہ پر وڈھ کے قریب بارش کے باعث حادثہ پیش آیا، سڑک پر دو بسیں پہلے سے کھڑی تھیں جن سے ایک تیسری تیز رفتار بس ٹکرا گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں، لیویز اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہیں۔


