یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخضدار ، المناک حادثہ ،بچہ اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں...

خضدار ، المناک حادثہ ،بچہ اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز )خضدار کے قریب ٹریفک کا ایک اور المناک حادثہ ،بچہ اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والا خاندان کراچی سے قلعہ عبداللہ جارہا تھاایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعشوں کو ٹیچنگ ہسپتال پہنچائی گئی لیویز کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے خضدار سے 35کلو میٹر فاصلے پر سمان تنگ کے قریب ٹو ڈی کار گاڑی نمبر AVB-505کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب گاڑی کا اگلا ٹائر برسٹ ہوگیا اور وہ بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری ۔ جس کے نتیجے میں عبدالقدیر کاکڑ مسماۃبی بی (ج)بی بی (م)مو قع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ سالہ عمرخان اور پینتیس سالہ عبدالحنان زخمی ہوگئے ۔ جہاں کمسن بچہ عمرخان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے خاندان کے افراد کا تعلق قلعہ عبداللہ کلی عبدالرحمن سے تعلق ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز