خضدار(ہمگام نیوز) اطلاحات کے مطابق خضدار سے قابض پاکستانی فورسز نے دو شخص کو اغوا اور ایک کو بازیاب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے خضدار کے علاقےگریشگ، بدرنگ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا۔ اغوا ہونے والے افراد کی شناخت باہوٹ ولد شیر محمد اور نادر ولد اللہ بخش کے نام سے بتائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب 6 سال پہلے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں خضدار سے لاپتہ ہونے والا عبدلعزیز ولد عبدالمنان محمدزئی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ گوادر میں قابض پاکستانی فورسز نے گذشتہ دن محمد نامی شخص کو حراست میں لے کر اغوا لیا ہے۔
یاد رہے بلوچستان بھر میں قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گمشدگیوں کی تسلسل شدد اختیار کرچکی ہے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے شماریات کے مطابق بلوچستان میں لاپتہ افراد کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔