سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںخضدار: برساتی پانی میں بہہ کر نوجوان جاں بحق

خضدار: برساتی پانی میں بہہ کر نوجوان جاں بحق

خضدار (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک نوجوان برساتی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز خضدار کے علاقے نال گروک میں نوجوان گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گیا، قریبی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کی لاش نکال لی تاہم پانی میں زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے اسے بچایا نہ جا سکا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ضیاء سنجرانی سکنہ دالبندین کے نام سے ہوی ہے۔

مذکورہ شخص اے جی آفس خضدار میں کام کرتا تھا جو گروک میں کسی دوست کے ہاں تعزیت کیلئے اپنے گاڑی میں جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز