Homeخبریںخضدار: جھالاوان کے علاقوں میں شدید خشک سالی، جانوروں کی ہلاکتیں شروع...

خضدار: جھالاوان کے علاقوں میں شدید خشک سالی، جانوروں کی ہلاکتیں شروع ہوگئی ہیں

خضدار (ھمگام نیوز) بلوچستان کا طویل پہاڑی علاقہ جہالاوان شدید ترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے یہاں پر جنگلات میں پائی جانے والی ہر قسم کے درخت خشک ہونے کو ہیں جبکہ علاقے میں حیوان کے افزائش کو شدید خطرات لاحق ہیں گزشتہ کئی سالوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے جہلاوان کے تمام قدرتی چراگاہیں خشک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے جانوروں کی ہلاکتیں شروع ہو گئی ہیں آڑینجی گاج کولاچی، سارون، ونگو، شاشان ،کرخ کے علاقوں میں میں گزشتہ ماہ سینکڑوں جانور خوراک کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے جبکہ جانوروں کے کمزور ہونے کی وجہ سے ان کی افادیت ختم ہوگئی ہے جانوروں نے دودھ دینا بند کردیا جس کی وجہ سے جہلاوان کے وہ علاقے جو کسی زمانے میں لسی ،مکھن دیسی گھی کے پیداوار اس کی غذائیت و لذت کی وجہ سے مشہور تھے اب ان علاقوں میں جانوروں سے ملنے والا اس طرح کا پیداوار ناپید ہو گیا ہے جبکہ گوشت کے عالی اقسام والے جانور اس قدر لاغر ہو رہے ہیں کہ ان کی گوشت کھانے کے قابل نہیں ہیں بارشوں کی سلسلہ بند ہونے کی وجہ سے جہلاوان کے زرعی آمدن بھی انتہائی درجے تک کم ہو گیا ہیں زیر زمین پانی کے سطح حیران کن حد تک نیچے چلی گئی ہے۔ اس طرح کے وقدرتی آفات مستقبل میں ایک بڑے انسانی المیے کی صورت اختیار کر سکتی ہے

Exit mobile version