چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںخضدار سی ٹی ڈی کا جعلی انکاونٹر میں دو افراد کو مارنے...

خضدار سی ٹی ڈی کا جعلی انکاونٹر میں دو افراد کو مارنے کا دعویٰ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کو جعلی انکاونٹر میں شہید کرنے والا ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔

دہشت گرد ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خضدار میں کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی ۔

دہشت گرد ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے ۔
یا

یاد رہے مقبوضہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے درجنوں جعلی انکاونٹر میں اب تک سینکڑوں لاپتہ افراد کو شہید کر دیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز