خضدار: (ہمگام نیوز) پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کے شہر خضدار کے 2 مختلف علاقوں سے مختلف کارروائیوں کے دوران ریاستی اداروں نے 2 بلوچوں کو جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔
جبراً گمشدگی کا ایک واقعہ تحیصل نال کے بازار میں گزشتہ روز پیش آیا جہاں سرِ بازار ریاستی خون خوار ادارے سی ٹی ڈی نے بلوچ سماجی کارکن امیر احسان اللہ بزنجو بلوچ ساکن درنیلی، نال کو اغواء کرکے جبراً لاپتہ کردیا۔
جبری گمشدگی کا دوسرا واقعہ خضدار کے علاقے گزگی میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات گئے ریاستی فورسز اور خفیہ اداروں نے تاریکی میں گھروں پر دھاوا بول دیا اور عبدالحکیم نامی شخص کو اغواء کرکے لاپتہ کرگئے ہیں۔