چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںخضدار مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جانبحق

خضدار مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جانبحق

خضدار(ہمگام نیوز ڈیسک ) اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو نو جوانوں کو قتل کر دیا ۔
تحصیل زہری کے علاقے چشمہ زہری میں آج سمری چوک پہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عبدالحفیظ ولد ماسٹر عبدالعزیز سمالانی اور ریا ض احمد ولد محمد عظیم سمالانی موقعے پر ہی جانبحق ہوگئے ۔ مقتولین کا تعلق زہری پنجکان سے بتایا جاتا ہیں ۔یاد رہے دو روز قبل اسی علاقے میں دو گروہوں کے مابین تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد میر احمد سمالانی اور امین جتک جانبحق ہوگئے تھے ۔علاقائی ذرائع کا کہنا ہے ان واقعات کی وجہ پرانی دشمنی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز