Homeخبریںخضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار زہری کے علاقہ کندھ کاشمی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عزیز اللہ لہڑی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی شخص کو فوری طور پر شہید سکندر زہری ہاسپیٹل نورگامہ منتقل کیا گیا ہے۔

Exit mobile version