Homeخبریںپنجگور یونیورسٹی کے قریب گاڈی کی ٹکر سے ایک شخص جانبحق اور...

پنجگور یونیورسٹی کے قریب گاڈی کی ٹکر سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور یونیورسٹی کیمپس کے قریب ایف سے کے کیمپ کے دیوار کے سامنے گاڈی کی ٹکر سے موٹرسائیکل میں سوار ایک شخص جانبحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گاڈی سوار کمسن بچے تھے جن کی کنٹرول میں گاڑی نہ آ سکی، جس کے نتیجے میں گاڑی موٹرسائیکل سواروں کے اوپر چڑھ گئی۔

اس دردناک واقعے میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت افضل ولد شریف کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجگور خدابادان سے تھا۔

جبکہ زخمی شخص کی شناخت الہی بخش ولد حیبتان سکنہ خاران کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر پنجگور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version