خضدار (ہمگام نیوز ) خضدار کی تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر قبائلی رہنماء کو قتل کردیا۔ آمدہ اطلاعات مطابق تحصیل زہری کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر قبائلی رہنماء وڈیر عبدالنبی حسرانی زہری کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع پاکر لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی ۔ مذید کارروائی لیویز فورس کررہی ہے ۔جبکہ پنجگور گرمکان میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے علی ولد گل محمد نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جنہیں واقعہ کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا دریں ثناء خضدار نال سے تین روزقبل لاپتہ شخص کی نعش برآمد ،تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل نال گروک کے رہائشی ناصر میروانی تین روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا رات گئے ان کی نعش تحصیل نال کے علاقہ کوری سے برآمد کرلی گئی ۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاپتہ شخص ندی کے پانی میں بہہ گیا تھا ۔ آج ان کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔