کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 11 جنوری 2014 کو رابعہ روڈ گزگی چوک خضدار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کئے گئے چنگیز خان محمد حسنی ولد علی محمد کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں انسانی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں.
جبری طور پر اغواء بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کی تنظیم نے کیس صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا ہے


