خضدار(ہمگام نیوز)خضدار کے رہائشی محمد یقوب نے کہا ہے کہ میرا بیٹا منیر احمد چمن میں مقامی بینک میں بطور سیکورٹی گارڈ خدمات سر انجام دے رہا تھا گزشتہ مہینے کی 13کو پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے اس حوالے سے ہم نے بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا تو وہ لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ پولیس تھانہ چمن میں مقدمہ درج کروادیا تب بھی کوئی شنوائی حاصل نہیں ہورہی وزیر اعلی بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ میرے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے کوئی کردار ادا کریں تفصیلات کے مطابق خضدار کے رہائشی محمد یعقوب نے خضدار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا احمد چمن میں مسلم کمرشل بینک میں بطور سیکورٹی گارڈ کام کر رہا تھا 13مارچ کو وہ بینک منیجر کے مطابق بینک سے باہر نکلا جو تاحال لاپتہ ہے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ میں نے پولیس تھانہ درج کروایا ہے ایک ماہ سے زاہد عرصہ گزرجانے کے باوجود اس کے متعلق ہمیں کوئی آگاہی حاصل نہیں ہو رہی ہے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہ میرا اور نہ ہی میرے بیٹے کا کسی جماعت سے کوئی تعلق واسطہ تھا نہ ہی ہے میں حیران ہوں کہ میرے بیٹے کو آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی اس صورتحال میں انتہائی پریشان اور تکلیف کا شکار ہوں میرے گھر میں قیامت صغراء کا منظر ہے ہم نے اپنے طور پر کافی تلاش کی مگر مایوسی کے سوائے ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آ رہا انہیں وزیر اعلی بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان ،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور ڈی پی او قلعہ عبداللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کرانے میں میری مدد کریں