یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںخطرے کی صورت میں شام اور لبنان کی بجائے ایران پرحملہ کیا...

خطرے کی صورت میں شام اور لبنان کی بجائے ایران پرحملہ کیا جائے گا:اسرائیل

تل ابیب (ہمگام نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بقا کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ایران کو نشانہ بنایا جائے گا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بیان مقبوضہ بیت المقدس میں غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی ریڈ لائن اس کی بقا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ خطرے کی صورت میں شام اور لبنان میں ایران کے کٹھ پتلی عناصر کی بجائے ایرانی سرزمین پر حملہ کیا جائے گا۔ اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین بڑھتے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کو معلوم ہے اسرائیل ان کا دشمن نہیں بلکہ ایک ناگزیر ساتھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز