پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںخطے کو متعدد خطرات درپیش ہیں، سعودی وزیر

خطے کو متعدد خطرات درپیش ہیں، سعودی وزیر

ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے کو متعدد خطرات درپیش ہیں۔ 
ریاض سے جاری اپنے بیان میں سعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ ہم توانائی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کر رہے ہیں۔ خلیجی ممالک نے اس معاملے میں تقاضے پورے کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب دوسروں کو بھی اپنے وعدے پورے کرنا چاہئیں۔ توانائی کی ترسیل کی سیکیورٹی متاثر ہونے پر عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہوگی۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مزید کہا کہ روس عالمی استعمال کا 10 فیصد جو تقریباً 1 کروڑ بیرل بنتا ہے، تیل یومیہ پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز