Homeخبریںخنجک زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کی مظاہرین پر فائرنگ، جانی نقصان...

خنجک زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کی مظاہرین پر فائرنگ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق ابھی رات کے وقت دزاپ شہر /زاہدان اور اس کے اطراف سمیت خنجک کے علاقے میں قابض ایرانی آرمی نے بلوچ عوام کی ایک اجتماع کی جانب سے شدید فائرنگ کی ہے تاہم جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ
تفصیلات کے مطابق ابھی ابھی رات کے وقت زاہدان کے علاقے خنجک اور دیگر ایریاز میں قابض ایرانی آرمی نے بلوچ عوام کی ایک اجتماع کی جانب فائرنگ کی ہے جبکہ زاہدان کے کئی علاقوں میں ابھی تک فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں ـ
واضح رہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے بھی علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔
مگر علاقائی ذرائع کے مطابق جانی نقصانات کی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ان اجتماعات میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے ـ

یہ بھی واضح رہے کہ ایران بھر میں مواصلاتی نظام کی بندش کی وجہ صورتحال کے بارے میں درست اطلاعات ملنا دشوار ہوگیا ہے ـ

Exit mobile version