پشاور(ہمگام نیوز)خیبرپختونخوا سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فوج اور محکمہ پولیس میں مستعفی ہونے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ـ
استعفوں کی اہم وجہ ملک میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی بتائی جا رہی ہے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سیکیورٹی اہلکار عہدہ چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے ـ
واضح رہے کہ پچھلے سال ٹی ٹی نے 282 حملوں کا دعویٰ کیا تھا، جن میں سے 250 سے زائد صرف کے پی کے میں ہوئے تھے ـ