Homeخبریںخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی برفباری اور بارش شروع

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی برفباری اور بارش شروع

پشاور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی بارش شروع ہوگیا بابو سرٹاپ پٹہ کنڈی جھیل سیف الملوک مالم جبکہ سوات کالام میں شدید برفباری ہوئی جس کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی برفباری کے باعث پہاڑوں اور کھلے مقامات نے برف سے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ مقامی افراد نے بھی سردی سے محفوظ رہنے کے لیئے سردی کے انتظامات شروع کردیے ہیں پشاور صوابی مٹہ سوات کے علاقوں مدین بحرین سخرہ میں تیز بارش ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آئے اور کھڑی فصلوں سمیت باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ بارش کے باعث ندی نالوں اور طغیانی ہوئی جس کے سبب تیمر گرہ میں گاڑی ریلے میں بہہ گئی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارش کا نیا سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔

Exit mobile version