پشاور (ہمگام نیوز) خیبر پختون خواہ میں نوشہرہ کے علاقے میں مسافر وین پھسل کر کھائی میں جاگری، جس سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زیارت کاکا صاحب نوشہرہ کینٹ آنے والی مسافر وین الٹنے سے 15 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمی افراد میں سے خواتین و اسکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔
ریسکیو نے زخمی افراد کو کینٹ کے مختلف ہسپتالوں کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، مگر ان میں سے 8 زخمی افراد اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسے۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 2 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔