جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںخیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں ایک مکان کے اندر دھماکا 5...

خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں ایک مکان کے اندر دھماکا 5 افراد جاں بحق

لنڈی کوتل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مکان کے اندر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی افراد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔

ایس ایچ او محمد شریف کے مطابق چاروازگئی چیک ہوسٹ کے قریب مکان میں دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ دم توڑ گیا۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مکان میں مزید بارودی مواد موجود ہے، بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز