Homeخبریںخیرسون میں یوکرینی فورسز کی شیلنگ سے متعدد شہری ہلاک ہوئے: روس

خیرسون میں یوکرینی فورسز کی شیلنگ سے متعدد شہری ہلاک ہوئے: روس

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوکرینی فورسز کی خیرسون ریجن میں شیلنگ سے متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یہ الزام روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں لگایا گیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرینی فورسز نے اسکول، کنڈر گارٹن اور قبرستان پر گولہ باری کی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے شہر ماریو پول کے اسٹیل پلانٹ میں محصور 20 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

Exit mobile version