دالبندین ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مچ کے قریب نولی میں زمیاد اور مزدا گاڑی کے مابین تصادم سے زمیاد کا ڈرائیور عبدالرشید ولد دادمحمد موقعہ پر جانبحق ہوگئے جو کہ دالبندین کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ جبکہ اسی حادثے میں حفیظ ولد درمحمد زخمی ہوئے ـ
جنہیں فور طبی امداد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جانبحق عبدالرشید کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ـ