Homeخبریںایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو ایرانشہر کے سرباز شہر مسافر اسٹیشن کے قریب ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے اس کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

 قتل ہونے والے اس بلوچ شہری کی شناخت سرباز شہر کے رہائشی نبی سنجرانی کے نام سے بتائی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق آج صبح کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے اس شہری کو فائرنگ کی، جو اپنے گھر سے نکل کر سڑک پر پیدل جا رہا تھا، جو کہ سرباز شہر میں مسافر اسٹیشن کے قریب ہے ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Exit mobile version