دالبندین ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 13 نومبر کی شام کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دالبندین سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک اور بلوچ کو جبراً حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت گل حسن سیاپاد ولد شہید اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے، جسے گزشتہ روز دالبندین میں خدائے رحیم کلی میں واقع ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔