دبئی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جبل علی پورٹ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس سے وہ وہاں پر موجود آبی جہاز میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے میڈیا دفتر نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے دھماکے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے جبل علی پورٹ پر لنگرانداز ایک جہاز پر لدے کنٹینر میں آگ لگ گئی ہے۔
جبکہ سوشل میڈیا پر بعض غیرمصدقہ ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں، ان میں جبل علی بندرگاہ کے نزدیک زوردار دھماکے کے بعد آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
امارات کے شہر دئبی کی بندر گاہ جبل علی پر آئل ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہونے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور دھماکہ اتنا شدید تھا کہ جس سے قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئے۔


