دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیر 17 جنوری کو فجر کے وقت دزاپ سینٹرل جیل میں قید ایک بلوچ شہری کی سزائے موت پر جیل حکام نے عمل درآمد کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان کے مرکزی جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو جیل حکام پھانسی دے دی ہے ـ پھانسی پانے والے اس بلوچ شہری کا نام 34 سالہ غفار گوریج ولد صاحبداد ہے جو کہ دزاپ کے علاقے حاجی آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
کہا جاتا ہے غفار پر قتل کا الزام ہے اس بلوچ شہری نے اس الزام کی بار بار تردید کی ہے کہ میں قاتل نہیں ہوں لیکن تردید کے باوجود اسے پھانسی دے دی گئی۔
غفار گورگیج کو تقریباً سات سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے دزاپ سینٹرل جیل کے وارڈ 3 میں قید و صعوبتیں گزارا ہے ـ
شہری کے اہل خانہ گزشتہ روز دزاپ جیل میں اس سے آخری ملاقات کرنے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سترہ دنوں میں قابض ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں کم از کم چار بلوچ شہریوں کو پھانسی دی گئی ہے۔