دزاپ ( ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق آج ۲۲ اکتوبر صبح سویرے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ سینٹرل جیل کے میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق آج دزاپ/زاہدان کے سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی 30 سالہ ھابیل حسین زہی ولد عباس سکنہ گواش/واش کو سزائے موت دے دی گئی ـ
رپورٹ کے مطابق ھابیل کو 2019 میں “منشیات سے متعلق جرائم “کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور دزاپ کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ 2022 کے آغاز سے اب تک ایران کی مختلف جیلوں میں سزائے موت پانے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بلوچوں کی ہے۔


