دزاپ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 15 بروز منگل کی صبح جیل حکام نے دزاپ سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اس بلوچ شہری کی شناخت 27 سالہ اسمٰعیل فقیردادزہی عرف مہراللہ شیبک کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زاہدان کے علاقے کریم آباد کا رہائشی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہر اللہ کو فوجی دستوں نے 2015 میں ایک تنازعہ کی وجہ سے گرفتار کیا تھا اور اس پر قتل کا الزام تھا، اس کے بعد سے وہ دزاپ/ زاہدان جیل میں قید تھے اور مدعی کی طرف سے مقرر کردہ تاوان ادا کرنے کے قابل نہیں تھے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں عوامی احتجاج کی لہر کے ساتھ ساتھ حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کی کئی جیلوں میں قیدیوں بالخصوص بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔