شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںدزاپ میں موسم گرما کی بارشوں کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،...

دزاپ میں موسم گرما کی بارشوں کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، حکام کی نااہلی کے باعث دزاپ ڈیموں سے محروم

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 26 جولائی کو بلوچستان کے وسط میں کئی گھنٹوں کی بارش کے بعد دزاپ/زاہدان شہر نے گرمیوں کے موسم میں بارش کا 60 سالہ ریکارڈ توڑ دیا لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی اور منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ضیاع کا باعث بنی۔ جو کہ تاحال یہ شہر ابھی تک پانی کو جمع کرنے جیسے سہولیات سے محروم ہے۔
گزشتہ روز دزاپ شہر میں 26.5 ملی میٹر بارش ہوئی جس کی گزشتہ 60 سالوں میں مثال نہیں ملتی۔
یہ بارشیں اس شہر میں ایک فصلی سال کی 30 فیصد بارشوں کے برابر ہیں، جو چند گھنٹوں میں گریں، لیکن حکومتی اہلکاروں کی نااہلی اور پانی کے اس مقدار کو استعمال میں نہ لانے کی وجہ سے پانی کی قلت کے بحران کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دزاپ کے موسم گرما میں یومیہ سب سے زیادہ بارش اگست 1994 میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز