Homeخبریںدزاپ کی باغات سے پستا کی کٹائی مکمل

دزاپ کی باغات سے پستا کی کٹائی مکمل

دزاب (ذاھدان) (ھمگام نیوز)  مغربی بلوچستان میں سرگرم سوشل میڈیا رسانک کے مطابق دزاپ زرعی ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ دزاپ شہر کے3000 ہیکٹر زمین پر مشتمل زرخیز باغات سے پستا کی کٹائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے پستا کی باغات کا تقریبا چالیس فیصد باغات دزاپ شہر میں ہیں، اور اس سال دزاپ کے کاشتکاروں نے چالیس ٹن پستا کی کٹائی کی ہے اور انہیں بازار بھیجا ہے۔ دزاپ زراعت کے ڈائریکٹر کیکھا نے بتایا کہ دزاپ شہر میں 4451 ہیکٹر پستا باغات ہیں جن میں 5 ہزار ہیکٹر زرخیز زرعی زمین میں سے 1450 ہیکٹر میں نئے باغات لگائے گئے ہیں۔ کیشاورزی کے ڈائریکٹر نے دزاپ شہر کے ماڈل باغات سے پچھلے سال کی پستے کی رکارڈ پیداوار 40 ٹن کا حوالہ دیتے ہوے کہا کہ پستا کی فصل کی اضافی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسان پستا باغات تیار کررہے ہیں پستا کی کاشت اور پیداوار کے لحاظ سے دزاپ شہر بلوچستان کا سب سے زیادہ رقبہ ہے۔

Exit mobile version