سالزگٹر(ہمگام نیوز) پریس ریلیز، فری بلوچستان موومنٹ کا منعقد کردہ دستخطی مہم بعنوان“بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” ایک دن کے لئے جرمن صوبے نیدر زیکسن کے شہر سالزگٹر میں منعقد ہوگی۔
فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامئیے کے مطابق مہم آج بروز جمعہ 22 مارچ دوپہر ایک بجے سے لیکر شام کو چار بجے تک منعقد ہوگی۔ فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ مہم سالزگٹر میں لیبن اشٹیڈ کے مقام پر ایک دن کے دورانئیے کے لئے منعقد ہوگی۔


