Homeخبریںدشتیاری؛ ایک اور بچہ ھوٹگ میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا

دشتیاری؛ ایک اور بچہ ھوٹگ میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا

دشتیاری ( ہمگام نیوز) اطلاعا کے مطابق گزشتہ روز دشتیاری ضلع کے گاؤں عیدو بازار میں ایک اور بچہ ھوٹگ میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس بچے کی شناخت 4 سالہ ولی محمد جت ولد بجو ہے اور عیدو بازار گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

بتایا جاتا ہے کہ بچہ ھوٹگ کے پانی کے ساتھ کھیلتے ہوئے پانی میں گر گیا اور اس کی موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ ولی محمد کے علاوہ دشتیاری کے گاؤں سلوربازار میں اسی دن مریم اور روضیح ہوت نامی دو اور بچے اور ان کی استانی یاسمین ہوت بھی ڈوب کر جانبحق ہو گئے تھے۔

Exit mobile version