دشتیاری ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ابتدائی موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان دشتیاری شہر کے گاؤں درگس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور دو دیگر شہری زخمی ہوگئے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے کرائے کے ڈیتھ اسکواڈز کے کارندوں نے ان بلوچ خاندانوں پر گولی چلائی ہے جو ان علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں جوکہ پاکستانی مقبوضہ بلوچستان سے نکل کر ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں آئے ہیں ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کئی بلوچ خاندان پاکستانی مقبوضہ بلوچستان آکر یہاں آباد ہوئے ہیں جن مخبری ایرانی اور پاکستانی ڈیتھ اسکواڈز کرکے ان پر حملہ کر ہا ہے ـ